صدارتی امیدوار مرمو کل گوا کا دورہ کریں گی

پنجی، جولائی ۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو جمعرات کو گوا کا دورہ کریں گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گوا ریاستی یونٹ کے صدر سدانند شیٹ تناودے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ پروورم میں ودھان سبھا کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کل گوا کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسز مرمو گوا میں ایم ایل اے سے ملاقات کریں گی۔ وہ یہاں انتخابی مہم کے لیے آرہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ جہاں تک حمایت کا تعلق ہے، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور دعویٰ کیا کہ کم از کم 60 تا 70 فیصد ووٹنگ این ڈی اے امیدوار کے حق میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف سیاسی جماعتوں نے بھی محترمہ مرمو کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ پہلا موقع ہے جب شیڈولڈ ٹرائب کمیونٹی سے کسی خاتون امیدوار کو بی جے پی نے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی نے اے پی جے عبدالکلام اور رام ناتھ کووند کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ صدارتی انتخاب کے لیے گوا کے لیے بیلٹ بکس اور دیگر پولنگ مواد جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر اور نوڈل آفیسر برائے صدارتی انتخاب عائشہ وینگنکر اور اسسٹنٹ الیکٹورل آفیسر برائے گوا ریاست ہرکولیس نورونہا لائے تھے اور آج گوا قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے اسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔

Related Articles