آبادی کنٹرول کے مسئلے پر لوگوں کو الجھارہی بی جے پی:مایاوتی

لکھنؤ:جولائی۔اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے آبادی کنٹرول کے مسئلے پر کہا کہ حکومت اس طرح کے طویل مدتی موضوع پر لوگوں کو الجھارہی ہے۔ مایاوتی نے آبادی کنٹرول کے لئے قانون بنانے کی حکومت کی پہل پر سوال کھڑے کرتے ہوئے بدھ کو ٹوئٹ کر لکھا ایسے وقت میں جب آسمان چھوتی مہنگائی، انتہا درجے کی غربت،بڑھتی بے روزگاری وغیرہ کی لعنت سے کنبوں کی زندگی دکھی، پریشان کن اور کشیدہ ہے۔اور وہ خودہی اپنی سبھی ضرورتوں کو محدودکررہے ہیں۔ تب آبادی کنٹرول جیسے طویل مدتی موضوع پر لوگوں کو الجھانا بی جے پی کی کون سی سمجھ داری ہے۔ مایاوتی نے کہا آبادی کنٹرول طویل مدتی پالیسی سازی کا مسئلہ ہے جس کے تئیں قانون سے کہیں زیادہ بے داری کی ضرورت ہے۔ لیکن بی جے پی حکومتیں ملک کی حقیقی ترجیحات پر مکمل دھیان دینے کے بجائے بھڑکاو و متنازع مسائل کا ہی انتخاب کررہی ہے تو ایسے میں مفاد عامہ اور ملکی مفاد کا صحیح سے بھلا کیسے ممکن ہے؟۔ قابل ذکر ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے آبادی کنٹرول کے لئے قانونی تدابیر اختیاری کرنے کی پہل کی ہے۔ اب یہ موضوع ملکی پیمانے پر موضوع بحث ہے۔

Related Articles