پہلی پریمیئر فٹ بال لیگ: 15 جولائی کو تاریخی آغاز

نئی دہلی، جولائی ۔ دہلی کے فٹبال شائقین اور فٹبال کلب عہدیداروں کے لیے 15 جولائی سے منعقد ہونے والی پریمیئر فٹبال لیگ ایک نئی قسم کا تجربہ اور دلچسپ ثابت ہونے والی ہے جس میں 11 ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس تاریخی لیگ کا افتتاحی میچ امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کل 110 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم دو بار آمنے سامنے ہو گی۔ دہلی پریمیئر لیگ کی کل انعامی رقم سات لاکھ روپے ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ ملیں گے۔ کچھ میچ نہرو اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جانے ہیں۔ دہلی سوکر ایسوسی ایشن کے صدر شاجی پربھاکرن نے پیر کی رات امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی ایف سی، ہندوستان ایف سی، رائل رینجرز، فرینڈز یونائیٹڈ، گڑھوال ایف سی، ترون سنگھ، رینجرز اسپورٹس کلب، سودیوا ایف سی، اتراکھنڈ ایف سی، انڈین ایئر فورس اور واٹیکا ایف سی پہلی لیگ کی جھلکیاں ہوں گی۔ اس موقع پر شاجی نے کہا کہ وٹیکا فٹ بال کلب کو بولی کی بنیاد پر براہ راست داخلہ ملا ہے۔ وہ پر امید ہیں کہ واٹیکا کی شمولیت سے نہ صرف مقابلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ فٹ بال کے شائقین کو ایک بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ کیونکہ انعامی رقم بہت زیادہ ہے اور بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس لیے فٹ بال کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ ٹیموں کی تعداد اور لیگ کی سطح پر غور کرتے ہوئے او ایس ایم، ایکسس بینک، کنگ فیشر، وکٹرایکس، سائی، کھیلو انڈیا، آئی کمبائن اور ہیرو نے لیگ کو اسپانسر کرنے میں پیش قدمی کی ہے۔ حافظ شہید، رام سنگھ، معروف خان، ایس بی ساہا، محمد ساجد، سنیل دت اور سلطان سنگھ راوت کی ایک ذیلی کمیٹی جس کی سربراہی چیئرپرسن رضوان الحق اور کنوینر آنند دباس کریں گے، میچوں کا انعقاد کرے گی۔ افتتاحی میچ سینئر ڈویژن کے رنر اپ ہندوستان کلب اور نئے کلب واٹیکا ایف سی کے درمیان 15 مارچ کو شام 4:15 بجے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسپورٹس کاسٹ انڈیا تمام میچوں کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرے گا۔

 

Related Articles