بلے بازوں نے ہمیں مایوس کیا:روہت شرما

دبئی، ستمبر۔دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے یہاں اتوارکو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف آئی پی ایل 14 کے 39 میچ میں 54 رن سے شکست کے بعد کہا کہ بیشک ٹیم کی جانب سے شاندار گیندبازی کی کوشش تھی۔ ایک وقت ایسا محسوس ہوا تھا کہ بنگلور کی ٹیم 180 سے زیادہ کااسکوربنالے گی۔ بلے بازوں نے ہمیں مایوس کیا۔روہت نے میچ کے بعد کہا، ’’مسلسل بلے بازی سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔ بلے بازوں کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے، جنہیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کچھ وکٹ گرنے کے بعد مخالف ٹیم نے ہم پردباو برقراررکھا۔ ہم جس بھی حالات میں ہیں، وہاں سے واپسی کی ضرورت ہے۔ ہم نے ماضی میں ایسا کیا ہے۔ صرف اس سیزن میں نہیں ہورہا ہے۔ایشان کشن ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال ان کاآئی پی ایل شانداررہا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں، اس لئے وہ سوریہ کمار سے اوپر بلے بازی کرنے آئے۔ ہم ان پر زیادہ دباو نہیں ڈالناچاہتے۔ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی جگہ بنارہے ہیں۔

Related Articles