جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے انتقال پر یوگی نے تعزیت کا اظہار کیا
لکھنؤ، جولائی۔اترپردیش کے کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستان اورجاپان کے درمیان دوطرفہ رشتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے والے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کے سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق وہاں کے مقامی وقت کے مطابق قریب 11:30 بجے نعرہ شہر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آبے پر ایک حملہ آور نے گولی مارکر حملہ کیا۔آبے کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں کی ہر کوشش کے باوجود ان کو بچایا نہیں جا سکا۔ یوگی نے ٹویٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’ہندوستان – جاپان دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے والے جاپان کے سابق وزیراعظم مسٹر شنزو آبے جی کی موت بے حد تکلیف دہ ہے۔میری تعزیت ان کے سوگوار خاندان اورجاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ایشور انہیں اپنے پیروں میں جگہ دیں۔‘‘