نائیڈو نے آبے کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا
وجئے واڑہ، جولائی ۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور تیلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر آبے کو آج مغربی جاپانی شہر نارا میں بحریہ کے ایک سابق فوجی نے گولی مار دی تھی۔ مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم آبے کے انتقال کی خبر سن کربہت دکھ ہوا ۔ مسٹر آبے کو ایک حقیقی سیاست داں اور عالمی لیڈر بتاتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی ترقی کو عروج پر پہنچایا۔ انہیں آندھرا پردیش کا دوست بتاتے ہوئے مسٹرنائیڈو نے کہا کہ مسٹر آبے نے ہمارے خوابوں پر یقین کیا اور ریاست کے مستقبل کے لیے ہمارے وژن کومشترک کیا۔ انہوں نے کہا، ان کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔