ریونیو وصولی میں اضافے کے لئے فیلڈ افسروں سے تبادلہ خیال کریں گے یوگی

لکھنؤ:جولائی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی حکومت کو ریونیو وصول بڑھانے کے لئے ضروری تراکیب اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود فیلڈ سطح کے افسران سے 15دن کے وقفے سے سیدھا ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ یوگی نے بدھ کو جی ایس ٹی اور دیگر ریونیو وصول کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ وہ ریونیو وصولی میں اضافے کے لئے خود ہر 15دنوں کے وقفے پر فیلڈ کے افسران سے تبادلہ خیال کر کے جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلی دفتر سے موصول اطلاع کے مطابق یوگی نے میٹنگ میں کہا کہ پختہ کوششوں سے ریاست میں جی ایس ٹی وصول میں اضافہ ہورہا ہے۔ سال 2021۔20 میں 98107کروڑ روپئے کی ریونیو وصول ہوئی۔ اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022۔23 کی پہلی سہ ماہی میں ہوئی ریکارڈ ریونیو وصولی اب تک کی کوششوں کو صحیح سمت میں ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔ سال 2022۔23 کے لئے 1.50لاکھ کروڑ روپئے کے ہدف کے ساتھ مشن موڈ میں منصوبہ بند کوششیں کی جائیں۔ یوگی نے کہا کہ جی ایس ٹی کھپت پر مبنی ٹیکس نظام ہے۔ ریاست کے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ اور فی کس آمدنی اور ملک کی ڈی جی پی کی شرح نمو کے حساب سے ریونیو موصول ہوتا ہے۔ لہذا کھپت میں اضافہ کے لئے منصوبہ بند کوششوں کی ضرورت ہے۔ریاست میں اس کے لئے دوستانہ ماحول ہے۔ یوگی نے کہا کہ ڈیلر بیس میں اضافہ کرے لئے ریوینو ٹیکس محکمہ کے ذریعہ کئی گئی کوششوں کے لئے اچھے نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ لگاتار کوششوں سے اس وقت جی ایس ٹی رجسٹرڈ کاروباریوں کی تعداد 17.44لاکھ ہوگئی ہے۔ جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسے اگلے ایک سال میں 30لاکھ تک کرنے کے ٹھوس اقدام کئے جائیں۔

Related Articles