صدر مالدیپ ابراہیم محمد صالح دو روزہ دورے پر سعودیہ پہنچ گئے

ریاض،جولائی۔جمہوریہ مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح دو روزہ دورے پر سعودیہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے سعودیہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے ان کا مدینہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر مقامی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔صدر ملدیپ ابراہیم محمد صالح مدینہ پہنچنے کے فوری بعد مسجد حاضر ہوئے ، اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ صدر ابراہیم دو دن تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

Related Articles