شیٹ لینڈ میں شدید برفباری کے سبب 3,800 گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل، گاڑیاں پھنس گئیں

لندن،دسمبر۔ شیٹ لینڈ میں شدید برفباری کے سبب کم وبیش 3,800گھروں کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ درجہ حرارت مزید کم ہوگیا ہے ،برفباری کے سبب بجلی سے محروم ہونے والے علاقوں میں نارتھ مین لینڈمیں Voe اور Brae،آئی لینڈ Unst،Yell اور Whalsay شامل ہیں،زیادہ تر خرابیاں اوور ہیڈ لائنوں پر برف جم جانے کی وجہ سے ہوئیں،جبکہ بریمر اور ابرڈن شائر ،میں درجہ حرارت 17.3تک گرگیا جس کی وجہ رات اس سال کی سرد ترین رات رہی جبکہ اسکاٹ لینڈ میں دسمبر کی سب سے زیادہ سخت سردی ریکارڈ کی گئی۔برفباری کی وجہ سے شیٹ لینڈ کی سڑکوں پر گاڑیاں چلانے میں دشواریا ں پیدا ہورہی ہیں اور پیر کووزڈیل کے علاقے ہل پر کم وبیش 40 گاڑیاں پھنس گئیں۔سام برگ ،لروک ،والز ،ہلس وک اور مڈ یل میں کوسٹ گارڈ نے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال کر لوگوں کو محفوظ علاقوں تک پہنچانے کیلئے 4×4 گاڑیاں استعمال کیں،ان سب کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں 7 گھنٹے لگے جس کے بعد شیٹ لینڈز کونسل میں گریٹر ڈال کیعلاقے کو قابل استعمال بنانے کا موقع ملا۔فیئر آئلے کے سوا آئی لینڈ کے تمام اسکول بند کردئے گئے ہیں۔پیر کو دوپہر اور شام کوشدید خراب موسم کی وجہ سے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ،ایس ایس ای نیٹ ورک کے گرامی کیڈی کا کہناہے کہ ہم نے 2,000 گھروں کی بجلی بحال کردی ہے جبکہ کم وبیش 3,800 مکان اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔بعض گھروں کی بجلی گزشتہ رات بحال کردی گئی تھی لیکن مزید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ہماری ٹیمیں پہلے نقصان کا اندازہ لگاتی ہیں پھر جتنی جلد ممکن کام مکمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں ،محکمہ موسمیات نے اسکاٹ لینڈ کے شمال ،شیٹ لینڈ اور اورکنے میں جمعرات کو دوپہر کے 12 بجے تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔بالمورل میں رات کو درجہ حرارت 15 ،ایوی مور میں 14 اور Dalwhinne میں13 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات نے برفباری ہونے اور سڑکوں پر برف جمع ہونے کے سبب آمدورفت میں خلل پڑا۔شیٹ لینڈ آئی لینڈز کونسل کیروڈ ڈیپارٹمنٹ کی نیل ہچ سن نے بتایا ہے کہ بھاری برفباری کے باوجود سڑک پر زیادہ برف نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہمارا اصل کام سڑکوں کو صاف کرناہے۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اصل مسئلہ سڑک پر پھنس جانے والے گاڑیوں کی بڑی تعداد ہے ہم انھیں ہٹا دیں تو راستہ آمدورفت کیلئے کھل جائے گا۔شیٹ لینڈ پولیس نے مشورہ دیاہے کہ اشد ضرورت کے بغیر لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔اسکاٹ لینڈ میں ڈمفریز اور گیلو وے کے علاقے میں پائپ پھٹ جانے یا ہیٹنگ نہ کرنے کی وجہ سے 6اسکول بند کردئے گئے ہیں ،نتش ڈیل پولیس نے بچوں سے کہا ہے کہ وہ برف پر نہ کھیلیں۔

Related Articles