ادے پور میں کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی
ادے پور، جولائی ۔ راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پیر کو مختلف تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کی گئی۔شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری، پرتاپ نگر اور ساوی پورہ میں آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔ ان علاقوں میں لوگ دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے نظر آئے۔ اتوار کو کرفیو میں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک نرمی کی گئی۔ اس دوران امن رہا۔