باوما انجری کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر

جوہانسبرگ، جون ۔جنوبی افریقہ کے محدود اوورز کے کپتان ٹیمبا باوما کہنی کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے آئندہ دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کرکٹ نے بدھ کو یہ معلومات دی۔باوما کو دورہ ہندوستان کے دوران کہنی میں چوٹ لگی تھی جس کے ٹھیک ہونے میں انہیں آٹھ ہفتے لگیں گے۔ باوما کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر کو ٹی ٹوئنٹی اور کیشو مہاراج کو ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ (سی ایس اے) کے سلیکٹرز نے 21 سالہ جیرالڈ کوٹزی کو بھی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ ریلی روسو نے 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ٹاپ باؤلر کگیسو ربادا کو آرام دینے کے لیے ون ڈے سیریز سے باہررکھاگیا ہے۔سی ایس اے کے سلیکٹرز کے کوآرڈینیٹر وکٹر مپٹسانگ نے کہا کہ "ٹی 20 فارمیٹ اس وقت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے کیونکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ چند ماہ میں آسٹریلیا میں ہونے والا ہے۔ ہم ان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جنہیں ہم بہترین کمبی نیشن میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم سیٹ اپ میں اتنی مستقل مزاجی برقرار رکھنا چاہتے ہیں کہ کھلاڑی آسٹریلیا ورلڈ کپ کے دوران ایک ٹیم کے طور پر ایک ساتھ کھیلنے کے عادی ہوں۔ یہ سیریز ہمیں ان تمام مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ "جنوبی افریقہ کے تقریباً دو ماہ کے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ مقابلے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، جس کا آغاز 19 جولائی کو پہلے ون ڈے سے ہوگا۔ون ڈے اسکواڈ: کیشو مہاراج (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہنرک کلاسن، جانیمان مالان، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈیل فیہلوکوایو، ڈوین پریٹوریس، اینریک نورتجے، تبریزشمسی، ریسی وان ڈیرڈوسن، لزاد ولیمس، کھایا زونڈو۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ڈیوڈ ملر (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، لونگی نگیڈی، اینریک نورتجے، وین پارنیل، اینڈل فیہلوکوایو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، ریلے روسو، تبریز شمسی، ٹرسٹن اسٹبس، ریسی وان ڈیر ڈوسن۔ٹیسٹ اسکواڈ: ڈین ایلگر (کپتان)، سارل ایروی، مارکو جینسن، سائمن ہارمر، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، لونگی نگیڈی، اینریک نورتجے، ڈیوان اولیور، کیگن پیٹرسن، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، لوتھو سیپمالا، ریسی وان ڈیرڈوسن، کائل ورین، کھایا زونڈو، گلینٹن سٹرمین۔

Related Articles