کپتان کی تبدیلی PCB کا استحقاق ہے اس کا سلیکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، شاہد آفریدی

کراچی،جنوری۔ پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان کی تبدیلی پی سی بی کا استحقاق ہے اس کا سلیکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔سلیکٹرز بابر اعظم کی سپورٹ کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ رابطے کے فقدان کو ختم کر کے کپتان کی بھرپور حمایت کریں گیکراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے جس طرح اننگز ڈکلیئر کی اسے دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہو گا، میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گاکسی کی حق تلفی کا تصور نہیں کرسکتا۔سابق چیئرمین رمیز راجا جو بھی کہہ رہے ہیں میں کسی الزام تراشی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ساتھی سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی فاونڈیشن کے کاموں میں مصروف ہوں اور میرے لئے مشکل ہے کہ مستقل بنیادوں پر سلیکشن کمیٹی کی ذمے داری سنبھالوں لیکن میری کوشش ہے کہ جب تک سلیکشن کمیٹی میں رہوں کسی حق دار کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے، مجھے اپنی ذمیداریوں کا پتہ ہے۔ میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے، اکیلا شو نہیں چلاتا، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے اور مجھے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں پتا ہے۔

Related Articles