سنبھل:ضلع اسپتال میں آتشزدگی، افراتفری
سنبھل؛جون۔ اترپردیش کے ضلع سنبھل کے ضلع اسپتال میں منگل کو آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آلوک جیسوال نے بتایا کہ منگل کو ضلع اسپتال کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت وارڈ میں کوئی مریض بھرتی نہیں تھا۔ آگ سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا ہے۔ جنرل وارڈ کے گدے جل گئے ہیں۔