انگلینڈ کے ٹیسٹ وکٹ کیپر بین فاکس کا کورونا سے متاثر

لندن، جون۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر بین فاکس نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن وکٹ کیپنگ نہیں کر سکے تھے ۔ اس وقت وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام کے بعداحتیاط کے طور پر ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا جس میں مثبت پائے گئے۔اب وہ انگلینڈ کے لیے کب دستیاب ہوں گے اس بارے میں باضابطہ اعلان کا انتظار رہے گا۔ تاہم، انگلش ٹیم ایسبسٹن میں ہندوستان کے خلاف جمعہ کو ہونے والے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونے کی امید کرے گی۔کینٹ کے وکٹ کیپر/بیٹسمین سیم بلنگز کو فاکس کے متبادل کے طورپر ٹیم کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق وہ چوتھے دن نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی الیون کا حصہ ہوں گے۔ یعنی آج وہ وکٹ کے پیچھے دیکھے جا سکتے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دیگر تمام کھلاڑیوں کو بھی کورونا پروٹوکول کے تحت مقررہ جانچ سے گزرنا ہوگا۔

Related Articles