نیٹ سیشن توقع سے کہیں زیادہ بہتر:کوہلی

دبئی ، ٹیم انڈیا اور آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی ) کے کپتان وراٹ کوہلی نے لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات میں تربیت کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ عالمگیر وبا کورونا کے سبب پانچ مہینےبعد کرکٹ میں واپسی کے تعلق سے ان کے ذہن میں ایک عجیب خوف تھا ۔
وراٹ کوہلی نے لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات میں تربیت کا آغاز کردیا۔ انہوں نے سات ماہ بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 5 ماہ سے اپنا بیٹ نہیں اٹھایا تھا۔ لیکن سیشن میری توقع سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔آئی پی ایل کے آخری سیزن میں آر سی بی کے لئے زیادہ رنز بنانے والے کوہلی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خود کو فٹ رکھنے کی ان کی کوشش تربیتی سیشن میں کافی کارآمد رہی۔ جسم ہلکا سا محسوس ہورہا تھا اور نیٹ پر میرا ریفلیکس اچھا رہا۔
انہوں نے نیٹ پر کچھ اچھے شاٹس لگائے۔ ان کا ٹائمنگ بھی اچھا رہا ۔ کوہلی مارچ سے مسابقتی کرکٹ سے دور ہیں۔ جہاں کچھ کرکٹرز نے ہندوستان میں آؤٹ ڈور ٹریننگ شروع کی تھی ، ممبئی میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کی وجہ سے ہندوستانی کپتان گھر میں ہی قید تھے۔ٹریننگ سیشن میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین اور آر سی بی ٹیم کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر مائک ہیسن بھی شامل تھے۔
وراٹ کے علاوہ یجویندر چہل ، واشنگٹن سندر اور شہباز ندیم کی اسپن تکڑی نے بھی نیٹ پر پسینہ بہایا۔ کپتان کوہلی ان تینوں کے پہلے تربیتی سیشن کے بارے میں بہت خوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرز نے پہلے دن نیٹ پرعمدہ بالنگ کی۔ شہباز اور واشنگٹن تال میں نظر آئے اور چہل کی لائن و لینتھ بھی درست لگ رہی تھی۔اس سال کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔ تمام میچ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک دبئی ، ابوظبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
یو این آئی ۔ این اے

Related Articles