ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے میانک اگروال کو ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے طلب کیا
برمنگھم، جون۔ ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف یکم جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ کے لیے اوپنر مایانک اگروال کو طلب کیا ہے۔ کرک بز نے پیر کو یہ معلومات دی۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور اوپنر روہت شرما کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایجبسٹن ٹیسٹ میں ان کے کھیلنا مشکوک ہے۔ہندوستان کے دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل، جو اپنی چوٹ کے علاج کے لیے جرمنی گئے ہیں، پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی جگہ شبھمن گل کو شامل کیا گیا ہے، جو روہت کے ساتھ اوپننگ کرنے والے تھے۔ روہت کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب ٹیم نے میانک اگروال کو طلب کیا ہے۔ اگر روہت ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو شبھمن-مایانک کی جوڑی ہندوستان کے لیے اننگز کا آغاز کرے گی۔بی سی سی آئی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کون کرے گا۔اگروال نے اپنا آخری ٹیسٹ مارچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔