ملک کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کی بہتر تربیت ضروری:ڈاکٹر شرما
لکھنؤ:جون۔ اترپردیش کے سابق نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ ملک کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کی زندگی میں بہتر تربیت کیا جانا ضروری ہے۔ اگر انہیں صحیح سمت نہیں دکھایا جائے گا تو وہ گمراہ ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر شرما نے پیر کو آریہ ویر دل کے تربیتی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر جو نوجوان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوثت ہے انہیں اصل میں گولی چلانے کی تربیت ملی ہے اس کا وہ منفی استعمال کررہے ہیں۔ ایسا نہ ہو اس لئے سماج کے نوجوانوں کو صحیح اور مثبت تربیت دیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ آریہ سماج صحیح منعوں میں ملک کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کو تیار کررہا ہے۔ آریہ سماج کے 300 آریہ ویر تین لاکھ نوجوانوں کی بہتر تربیت کے اہل ہیں۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہدف کا تعین کر کے اسے پورا کرنے کے لئے محنت کرنی چاہئے۔ لگاتار جدوجہد کرنے کی عادت اور اپنی منزل سے نہ بھٹکنے کا جذبہ ہی شخص کو زندگی میں آگے لے کر جاتا ہے۔