کانگریس لیڈروں نے راہل کو سالگرہ کی مبارکباد دی

بھوپال، جون۔مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈروں نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد دی ۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’ سچائی ان کی طاقت ہے، جدوجہد ان قوت ہے، خدمت ان کا عزم ہے ، ہندوستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود ان کا خواب ہے ۔ ملک کے تیئں ایسی سوچ رکھنے والے مسٹر راہل گاندھی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ‘‘۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے کہا ’’ مسٹر راہل گاندھی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔ آپ کی جدوجہد میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ سچ کی جیت ہو گی ۔

Related Articles