ڈیو ہاؤٹن زمبابوے کے ہیڈ کوچ مقرر

ہرارے، جون ۔ زمبابوے کے سابق کپتان ڈیو ہاوٹن کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ زمبابوے آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی بھی کرے گا۔ 64 سالہ ہیوٹن لال چند راجپوت کی جگہ لیں گے اور راجپوت اب ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مارچ میں زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) نے راجپوت کے کوچنگ کنٹریکٹ میں توسیع کی تھی لیکن اب بور نے سپورٹ سٹاف کی تشکیل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ہاؤٹن اس سے قبل 1990 کی دہائی میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں اور جب زمبابوے نے 1999 کا ورلڈ کپ میں ایک یادگار مہم میں سپر سکس میں داخلہ حاصل کیا تھا تب بھی وہ ہیڈ کوچ تھے۔انہوں نے انگلینڈ میں گھریلو کرکٹ میں ڈربی شائر اور مڈل سیکس جیسی ٹیموں کی بھی کوچنگ کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے زمبابوے کی گھریلو کرکٹ میں ماونٹینیئر کو بھی کوچ کیا ہے۔ 1992 میں جب زمبابوے نے ہندوستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو ہاوٹن ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے ڈیبیو پر سنچری بھی اسکور کی تھی۔ انہوں نے 22 ٹیسٹ میچوں میں 43.05 کی اوسط سے 1464 رنز بنائے جس میں چار سنچریاں اسکور کیں۔ 1994 میں بلاوایو میں سری لنکا کے خلاف ان کا 266 رنز بھی زمبابوے کے لیے ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

 

Related Articles