کلکتہ پولس نے بھی نوپور شرما کو 20جون کو طلب کیا
کلکتہ ،جون۔ کلکتہ پولس نے پیر کو بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام سے متعلق متنازعہ ریمارکس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔کلکتہ پولس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 20 جون کو نارکل ڈانگہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ایک ٹی وی مباحثے کے دوران شرما کے تبصرے کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری ابوسہیل نے بھی شرما کے خلاف ان کے ریمارکس پر کوانٹائی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔