لابوشین سری لنکا میں جو روٹ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلناچاہتے ہیں
لندن، جون۔ سری لنکا میں اسپن کے خلاف اپنے اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کے لیے مارنس لابوشین انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ کے دکھائے گئے راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال روٹ نے دو ٹیسٹ میچوں میں 426 رنز بنائے تھے۔اتوار کو بارش کے سبب منسوخ ہوئے میچ کے ساتھ گلیمورگن کے ساتھ ان کا موجودہ دورختم ہوا۔ میچ منسوخ ہونے سے پہلے اپنی لیگ اسپن گیندبازی سے انہوں نے دوشکار کئے۔ سری لنکا کے دورے پر ان کا یہ فن کپتان ایرون فنچ اورپیٹ کمنس کے کام آسکتا ہے۔گیند کے علاوہ بلے کے ساتھ لابوشین کے پاس اپنی چھاپ چھوڑنے کا اچھاموقع ہوگا جب دورے کے آخر میں گالے میں دوٹیسٹ میچ کھیلیں جائیں گے۔لابوشین کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2018 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ہوا۔ حالیہ دورہ پاکستان کے علاوہ انہوں نے برصغیر میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ پاکستان کے اس دورے پر اسپنرزنے لابوشگین کوپریشان کیاتھا اورپہلے میچ میں 90 رن بنانے کے بعد اگلے دومیچوں میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔انہوں نے بی بی سی اسپورٹ ویلز کو بتایا کہ "میرے لئے برصغیر میں اسپن کے خلاف یہ پہلا حقیقی چیلنج ہوگا۔ میں اس چیلنج پر قابو پانا چاہتا ہوں۔ جو روٹ نے وہاں اچھی بیٹنگ کی تھی اور میں نے ان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔”لابوشین نے مزید کہا، "ہم دنیا کی بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں میچ جیتنا چاہتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم سری لنکا میں سیریز جیت سکتے ہیں۔ مجھے وہاں کی گرمی اور حالات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ "اگرچہ لابوشین قومی ٹیم کے ساتھ ایک طویل سیزن کا آغاز کرنے جارہے ہیں، انہیں امید ہے کہ اگلی ایشز سیریز سے پہلے انہیں گلیمورگن کے ساتھ دوبارہ جڑنے کاموقع ملے گا۔