مینڈس کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا

ڈھاکہ ، مئی۔سینے میں درد کی شکایت کے بعد کوسل مینڈس کو ڈھاکہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مینڈس 23ویں اوور میں قدرے بے چینی محسوس کر رہے تھے ۔ اس کے بعد وہ زمین پر لیٹ گئے ۔ پہلے طبی عملے نے ان سے بات کی اور فوراً ہی وہ دونوں ہاتھوں سے اپنے سینے کو پکڑے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے ۔ بی سی بی کے ڈاکٹر منظور حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ مینڈس کو ’مناسب تشخیص اور بہتر انتظامات‘ ​​کے لیے اسپتال لے جانا پڑا۔ چوہدری کے مطابق مینڈس میچ کے دوران ڈائیڈریشن سے متاثر تھے، جو ان کی پریشانی کی وجہ ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے مینڈس کی تکلیف کی ممکنہ وجہ گیسٹرائٹس بتائی ہے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب تک اسپتال میں رہیں گے اور ڈھاکہ ٹیسٹ میں ان کی شرکت کس طرح ہو گی ۔ مینڈس نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ نصف سنچری بنائی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں 48 رن کی تیز اننگز کھیلی جس کی وجہ سے سری لنکا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں نمی کی وجہ سے صوتحال خراب تھی ۔ تمیم اقبال کو کافی کریمپ آرہے تھے جبکہ آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو کو بھی شدید گرمی کے باعث چوتھے روز میدان چھوڑنا پڑا ۔ ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کو کئی بار پانی پیتے ہوئے دیکھا گیا ۔

Related Articles