مغربی چمپارن میں سڑک حادثے میں نوجوان کی موت

بگہا ،جون۔بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے چوتروا تھانہ علاقہ میں سموار کو سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔پولیس زرائع نے یہاں بتایاکہ دھرم کتا چوک کے نزدیک نیشنل ہائیوے نمبر 727 پر تیز رفتار کار نے سڑک پار کر رہے ایک نوجوان کو کچل دیا ۔ اس واقعے میں نوجوان کی موت ہوگئی ۔ذرائع نے بتایا کہ متوفی نوجوان کی شناخت دھرم کتا گاؤں باشندہ بابو لال کشواہا کے طور پر ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔

Related Articles