کار اور ٹرک میں خوفناک ٹکر چار نوجوان ہلاک
احمد آباد، جون۔گجرات کے بھاؤ نگر شہر کے قریب نوبندر روڈ پر آج ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار نوجوانوں کی دردناک موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ صبح پیش آئے اس حادثے کے دوران ایک کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار چاروں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سبھی بھاؤ نگر کے مختلف علاقوں کے رہنے والے تھے۔ ان کی شناخت راہل راٹھوڑ (21)، ہریش راٹھوڑ (25)، دھرمیش چوہان (24) اور دھرمیش پرمار (23) کے طور پر ہوئی ہے۔