بنگلورو میں میٹنگ کے دوران ٹکیٹ پر سیاہی پھینکی گئی

بنگلورو، مئی۔کسان لیڈر کوڈی ہلی چندر شیکھر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر بات کرنے کے لیے بلائی گئی میٹنگ میں پیر کو ایک شخص نے بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت پر سیاہی پھینک دی۔میٹنگ کے دوران ایک نامعلوم شخص نے مسٹر ٹکیت کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا اور ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ کسان یونین کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شریک ایک شخص نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کا نعرہ لگاکراسٹیج پر دوڑ لگادی اور مسٹر ٹکیت پر سیاہی پھینک دی۔ اس واقعہ کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی۔ سیاہی پھینکنے والے شخص کی لوگوں نے پٹائی بھی کردی۔

Related Articles