جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا انتخابات کے لیے جے ایم ایم اپنا امیدوار کھڑا کرے گا

سی ایم ہیمنت سورین دہلی میں سونیا گاندھی سے بات کریںگے

رانچی، مئی۔ جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے دو سالہ انتخابات کے سلسلے میں سیاسی ہنگامہ آرائی بڑھ گئی ہے۔جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے مرکزی صدر شیبو سورین کی صدارت میں ہفتہ کو پارٹی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں امیدوار کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متفقہ طور پر راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدوار کھڑا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔میٹنگ ختم ہونے کے بعد جے ایم ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن سپریو بھٹاچاریہ نے آج بتایا کہ پارٹی کے سربراہ شیبو سورین اور ورکنگ صدر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی موجودگی میں پارٹی ایم ایل اے، سینئر لیڈروں اور ضلعی صدور اور ضلع سکریٹریوں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے راجیہ سبھا انتخابات میں جے ایم ایم ہر قیمت پر امیدوار کھڑا کرے گی۔مسٹر بھٹاچاریہ نے کہا کہ پارٹی کے کارگزار صدر ہیمنت سورین دہلی جائیں گے اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے اور راجیہ سبھا میں امیدوار کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین کی یہ کوشش ہوگی کہ راجیہ سبھا انتخابات میں جھارکھنڈ سے جے ایم ایم کے امیدوار چن کر جائیں۔یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر سورین آج شام چارٹرڈ طیارے سے دہلی جارہے ہیں۔ دہلی میں وزیر اعلیٰ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ کانگریس انچارج اویناش پانڈے سمیت دیگر لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles