آئندہ سیزن اہم، بے خوف کرکٹ کھیلیں، رمیز، ماہانہ وظیفہ بڑھا رہے ہیں

کراچی،مئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ جمعے کو لاہور میں انہوں نے کنڈیشننگ کیمپ میں شریفک کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سیزن بہت اہم ہے، چاہتا ہوں آپ بلاخوف کرکٹ کھیلیں۔ اسکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بنچ مارک ہے، آپ رول ماڈلز ہیں، ہمیں آپ کو عزت دیں گے۔ ملک بھر میں پچز بنارہے ہیں،آسٹریلیا سے کیوریٹر کو بھی بلا رہے ہیں۔میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آنے والے اہم سیزن میں بے خوف کرکٹ کھیلیں۔ لاہور کے نیشنل پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں کنڈیشننگ کیمپ کے لئے مجموعی طور پر ساٹھ کرکٹرز کو دو مختلف گروپوں میں مدعو کیاگیا ہے۔ 15 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ میں 27 کرکٹرز کا پہلا گروپ شرکت کررہا ہے جبکہ 33 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کرے گا۔

Related Articles