کانگریس نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی ہے: سکندر

شملہ، مئی۔ہماچل پردیش کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سکندر کمار نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی اور انہیں وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی کے ساتھ کام کیا ہے، بی جے پی نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کیا ہے اور بی جے پی سماجی ہم آہنگی کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ صرف بی جے پی ہے جہاں کوئی شخص پیروی کئے بغیر سیاسی عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔ بی جے پی ڈسٹرکٹ شیڈیولڈ کاسٹ فرنٹ شملہ نے گیٹی تھیٹر میں راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر سکندر کمار کے لئے استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش میں پہلی بار درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والا شخص اور ایک وائس چانسلر راجیہ سبھا کا رکن بنا ہے، یہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی میں ہی ممکن ہے کہ ایک چائے بیچنے والا ہندوستان کا وزیر اعظم بن سکتا ہے، ایک مستری کا بیٹا ہماچل پردیش کا وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے اور ایک کسان کا بیٹا دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کا قومی صدر بن سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس صرف انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

Related Articles