خود کو قانون کے حوالے کروں گا : سدھو

چنڈی گڑھ ، مئی۔پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 1988 کے روڈ ریج معاملے میں جمعرات کو ایک سال کی سزا سنائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں گے۔ سپریم کورٹ نے سدھوکو یہ سزا سنہ 1988 سے وابستہ ایک معاملے میں سنائی ہے، جس میں گرونام سنگھ نامی شخص کی موت ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر نظر ثانی کر رہا تھا۔سدھو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک لائن کا ٹویٹ کیا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے۔

Related Articles