مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام: گہلوت
جے پور، مئی۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے اور کشیدگی اور فسادات کا ماحول بنا کر لوگوں کی توجہ مسائل سے ہٹانے کا الزام لگایا ہے۔وہ عوام سے نہیں ڈرتے، مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ سارے ہندو ہمارے ساتھ ہیں، کوئی ہمارا کیا بگاڑ لے گا۔ مسٹر گہلوت نے یہ بات آج یہاں سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ پہاڑیا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی کوئی فکر نہیں، 2014 میں انتخابی مہم میں دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اسے سب بھول چکے ہیں اور اسی وجہ سے اندر ہی اندر تناؤ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خلاف فسادات کا بڑا الزام ہے، تاکہ توجہ ہٹائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امن کی اپیل کر رہے ہیں، انہیں یہ کہنا چاہیے کہ یہی سماج دشمن عناصر فسادات کرواتے ہیں، وہ ایسا کیوں نہیں کر رہے۔ وزیر اعظم نہیں کر رہے، وزیر داخلہ نہیں کہہ رہے، کیوں نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بار بار جو بھی کہوں، ملک کس سمت جا رہا ہے، کس طرف جائے گا، کوئی نہیں جانتا کیونکہ جو لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں انہیں عوام کا کوئی خوف نہیں، وہ ہندو دھرم کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔اگر ایسا ہے تو پھر انہیں یہ فخر ہے کہ سارے ہندو ہمارے ساتھ ہیں، جو ہماراکوئی کیا بگاڑلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ادے پور کے اندر ہمارے چنتن شیور کا اعلان ہوا اور ان کے پروگرام کے ساتھ جے پور کے اندر آئے تو یہ لوگ بہت گھبرائے ہوئے ہیں، اس لئے یہ گھبراہٹ کا نتیجہ ہے کہ آج سے یہ کنبہ جمع ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کے وزراء کہہ رہے ہیں، کون جل شکتی کا وزیر ہے کہ اس نے کوئی وعدہ نہیں کیا، میں سیاست سے ریٹائر ہو جاؤں گا، اب ان کے منہ پر تالا لگا ہوا ہے، پتہ نہیں کب ریٹائر ہو گا۔ یہ صورت حال ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دباؤ ڈالنے کے لیے عوام کو راجستھان ایسٹرن کینال پروجیکٹ(ای آر سی پی) کے حوالے سے آگے آنا ہوگا۔ ہمیں دباؤ دینا تھا، وہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم نے جے پور اور اجمیر میں وعدہ کیا تھا اور ہم انہیں یہ وعدہ یاد دلارہے ہیں۔انہوں نے عالمی وبا کورونا کے بارے میں کہا کہ ’’اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے، میں ڈاکٹروں سے بات کرتا رہتا ہوں، میں نے کل رات ہی بات کی تھی۔ میں ریاست کے عوام سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ آپ احتیاط کریں، اگر کوئی علامات ہوں تو ڈاکٹر کو دکھائیں، کوئی بھی غفلت نہ برتیں، یہی میری درخواست ہوگی۔قبل ازیں مسٹر پہاڑیہ کی پہلی برسی پر انہوں نے ریاستی کانگریس کمیٹی میں خراج عقیدت پیش کیا۔