جرمنی:اسکول میں امتحانات کیلئے ’فائر فائٹرز‘سے مدد طلب

لائپزگ ،مئی۔ جرمنی کے ایک اسکول میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب امتحانات کے انعقاد کے لیے فائر فائٹنگ کے محکمے سے فوری مدد مانگی گئی۔ مغربی جرمنی کے شہر بوخوقلٹ کے فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کو ایک ہائی اسکول سے فون کال موصول ہوئی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ بچے امتحان دینے کے لیے جمع ہو چکے ہیں اور جس دراز میں پرچے رکھے ہیں وہ کسی خرابی کی بنا پر کھل نہیں رہا۔ فون سننے کے بعد فائر فائٹر اہلکار فوری طور پر اسکول پہنچا اور تمام ضروری آلات سے فوری طور پر سیف کھولا جس میں امتحانی پرچے تھے۔ اس کے بعد اساتذہ نے تمام پرچے نکال کر بچوں میں تقسیم کئے اور یوں امتحانات کا انعقاد ممکن ہوگیا۔ اسکول انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’فائر فائٹنگ شعبے کی بروقت کارروائی کے باوجود بھی امتحان ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، جس کے باعث ہم بوخولٹ فائر ڈپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور تمام اساتذہ نے فائر ڈپارٹمنٹ کو سراہا جبکہ بچوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles