دھرم پال سنگھ کل سے باندہ، جھانسی اور کانپور دورہ پر
لکھنؤ: مئی۔اترپردیش کے کابینہ وزیر مویشی پروری اور دودھ ترقیات نیز سیاسی پنشن ، اقلیتی بہبود اور مسلم وقف اور حج اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ جناب دھرم پال سنگھ کل سے 15مئی 2022تک ضلع بادہ، جھانسی اور کانپور دورہ پر رہیں گے۔مجوزہ پروگرام کے مطابق وزیر مویشی پروری جناب دھرم پال سنگھ 13مئی 2022کو ضلع باندہ میں عوام اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد ہفتہ یعنی سنیچر 14مئی 2022کو باندہ کے سرکٹ ہاؤس میں 12:00بجے سے 1:00بجے تک محکمۂ مویشی پروری سمیت بے سہارا گئو نسل کے جانوروں اور ان کے تحفظ کے ضمن میں میٹنگ کریں گے۔ دوپہر 1:00بجے سے 1:30بجے تک اقلیت، سیاسی پنشن؍سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی محکمہ جاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد دوپہر 2:00بجے پریس کانفرینس کریں گے۔وزیر کابینہ اتوار 15مئی کو ضلع جھانسی کے دورہ پر رہیں گے، جہاں دوپہر 12:00بجے 13:30بجے تک محکمۂ مویشی پروری سمیت بے سہارا گئو نسل اور انکے تحفظ نیز دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جس میں ضلع کے ایم پی؍ایم ایل اے؍میئر؍چیرمین، ضلع پنچایت؍ضلع صدر؍تمام بلاک پرمکھ؍ضلع مجسٹریٹ؍سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ؍چیف ڈیولپمنٹ افسر؍چیف ویٹیرنری افسر؍منطقہ کے تمام چیف ویٹیرنری افسران نیز ضلع کے تمام بلاکوں کے مویشی طبّی افسران؍ای او نگر پالیکا شرکت کریں گے۔اس کے بعد وزیر موصوف شام 7بجے سے 8بجے تک ضلع کانپور میں عوامی نمائندوں اور محکمہ جاتی افسران سے گفتگو کریںگے۔