یوپی:16اضلاع سیلاب کی زد میں،902گاؤں متاثر

لکھنؤ:  اتراکھنڈ،نیپال اور میدانی علاقوں میں رک رک کر ہورہی بارش کی وجہ سے اترپردیش میں سیلاب سے 16اضلاع کے 902گاؤں متاثر ہیں۔
ریاست میں شاردا ندی،پلیا کلا(لکھیم پور کھیری)شاردا بیراج(لکھیم کھیری)راپتی ندی بیراج(شراوستی)سریو(گھاگھرا)ندی ایلگن برج(بارہ بنکی) میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔اترپردیش کے راحت کمشنر سنجے گوئل نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ریاست میں سیلاب سے 16اضلاع کے 902گاؤں متاثر ہیں۔انہوں بتایا کہ شاردا ندی،شاردا بیراج، راپتی ندی،سریو اور گھاگھرا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب متاثرہ اضؒاع کے افسران کو باندھوں پر لگاتار پٹرولنگ کرنے کے ساتھ ساتھ باندھوں میں کٹان کی حالت پر اچکتی نظر کھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دئیے ہیں کہ آلودہ پانی سے ہونے والی وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ضروری اقدام کئے جائیں۔ان روگوں کے علاج کے لئے کاگردواؤں کا وافر اسٹاک بھی یقینی بنایا جائے۔ مویشیوں کے خوراک کے لئے چارہ،بھوسا وغیرہ کی وافر انتظام کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
مسٹر گوئل نے بتایا کہ ریاست میں موجودہ وقت میں سبھی باندھ محفوظ ہیں۔ سیلاب کے ضمن میں لگاتار مانیٹرنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ کہیں بھی کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔ریاست کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے این ڈی آر ایف کی 15ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف و پی اے سی کی سات ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 1086کشتیاں سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی ہیں۔سیلاب/ژالہ بار ی کی مصیبت سے نپٹنے کے لئے بچاؤ و راحت انتظام کے ضمن میں تفصیلی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ کنبوں کے کھانے کے کٹ تقسیم کرائے جارہے ہیں۔ اس کٹ میں 17اقسام کی اشیاء جس میں آٹا،چاول،آلو،لائی،بھونا چاول،ارہر دا،نمک،ہلدی،مرچ،دھنیا،کیروسین،موم بتی،ماچس،بسکٹ،ریفائنڈتیل ،نہانے کے صابن وغیرہ شامل ہیں۔
مسٹر گوئل نے بتایا کہ سیلاب سے مقابلے کے لئے ریاست میں 373راحت کیمپ اور 784سیلاب چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ریاست کے 16اضلاع امبیڈکرنگر، اجودھیا،اعظم گڑھ،بہرائچ،بلیا،بارہ بنکی،بستی،دیوریا،فرخ آباد،گونڈہ،گورکھپور،کشی نگر،لکھیم پور کھیری،مئو،سنت کبیر نگر،اور سیتا پور کے 902 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔

Related Articles