میگھالیہ میں کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے: مکل سنگما

شیلانگ، اپریل۔ میگھالیہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کے رہنما مکل سنگما نے اتوار کے روز کہا کہ ترنمول کانگریس کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حمایت یافتہ میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہے۔میگھالیہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد مکل سنگما نے کہا، "ریاست کے 75-70 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت چلی جائے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ ایسا کیوں محسوس کرتے ہیں۔ تبدیلی ضروری ہے، اور اس حکومت کو جانا ہوگا۔ اس لیے” ترنمول ان تمام پارٹیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گی جو حکمران جماعت میں ہیں، اور اس میں کانگریس بھی شامل ہے۔”مسٹر سنگما نے کہا، "ترنمول اکیلے الیکشن لڑے گی۔ ہم امیدوار کھڑے کریں گے لیکن ترنمول کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی جو اس حکومت کا حصہ ہے۔ ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اور نہ صرف ترنمول بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی حیران کن نتائج ہوں گے۔مسٹر سنگما نے ہفتہ کو پارٹی کے میگھالیہ انچارج اور مغربی بنگال کے وزیر مانس رنجن بھونیا کے ساتھ 2023 کے میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ترنمول لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کیمسٹر سنگما نے میٹنگ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا، لیکن کہا کہ انہوں نے پوری ریاست میں پارٹی کی تنظیم قائم کرنے کے لیے کچھ سیاسی حکمت عملیاں طے کی ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایک طرف کے کچھ لیڈر دوسری سیاسی پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، میڈیا میں ہمارے بہت سے دوستوں کو ابھی تک کچھ صاف نظر نہیں آ رہا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ زمین پر کیا ہو رہا ہے۔‘‘2018 کے اسمبلی انتخابات سے قبل رونما ہونے والے سیاسی واقعات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "آپ نے اچانک ہمارے بہت سے دوستوں کو دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔ حیران کن نتائج نہ صرف ترنمول کے لیے بلکہ بی جے پی، این پی پی، یو ڈی پی،اور دوسری کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیے بھی ہوں گے۔

Related Articles