امیت شاہ 22 تاریخ کو بھوپال میں جنگلاتی کمیٹیوں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

بھوپال، اپریل۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 22 اپریل کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں جنگلاتی کمیٹیوں کے ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں ریاست بھر سے لاکھوں قبائلی شرکت کریں گے۔اس سے پہلے آج وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وزارت میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں راجدھانی بھوپال میں جن جاتیہ گورو دوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں لاکھوں قبائلیوں کی ایک بہت بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ریاست بھر سے تقریباً دو لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی۔

 

Related Articles