یوگی وزراء سے لیں گے 100دنوں کے کام کا ایکشن پلان

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے نوشکیل شدہ کابینہ کے وزراء سے منگل کو اگلے 100 میں کئے جانے والے محکمہ جاتی کاموں کا ایکشن پلان رپورٹ لیں گے۔وزیر اعلی دفتر کے مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ یوگی آج دیر شام وزراء کے ساتھ محکمہ جاتی کاموں کے سلسلے مین جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس میں سبھی وزراء سے اگلے 100دن کے کام کا منصوبہ مانگا جائے گا۔وزیر اعلی وزراء کے ذریعہ پیش کئے گئے اپنے محکمے کے ایکشن پلان کو دیکھ کر اس کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسی کڑی میں وزیر اعلی نے منگل کو شام 6:30بجے لوک بھون میں جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 25مارچ کو وزیر اعلی یوگی نے کابینہ کے وزراء کے ساتھ حلف لے کر ریاست میں بی جے پی کی دوسری پاری کا آغاز کیا تھا۔ وزراء کو قلمدان کی تقسیم کے ساتھ ہی یوگی نے سبھی وزراء سے ان سے وابستہ محکموں کی اگلے 100دنوں کے کاموں کا ایکشن پلان رپورٹ تیار کرنے کو کہا تھا۔

Related Articles