وزیرا علیٰ مجھ سے بات ہی نہیں کرتی ہیں

کلکتہ، دسمبر. مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی حکومت کے درمیان تصادم زوروں پر ہے۔ اب گورنر نے اپنی ایک اور نئی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ آئینی قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے ان سے بات نہیں کر رہی ہیں۔ بدھ کے روز، اس نے ٹویٹر پر وزیر اعلی کے گوا کے دورے کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ممتا کہہ رہی ہیں کہ ”راج بھون میں ایک بادشاہ بیٹھا ہے“۔ اس کے بارے میں گورنر نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کا گوا کے سیاسی دورہ کے دوران یہ موقف مکمل طور پر غیر ضروری ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ سے 16 دسمبر کو بات چیت کی درخواست کی تھی کیونکہ آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کو خدمت کے جذبے سے کام کرنا ہے۔ ہم آہنگی کو ترجیح دی جانی چاہئے لیکن افسوس کہ انہوں نے جواب نہیں دیا، بات چیت نہیں کی۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے گورنر کو بنگال کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راج بھون میں بیٹھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

Related Articles