غریبوں کے مسیحا ہیں وزیر اعظم نریندر مودی: شیوراج
چھتر پور، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کے مسیحا ہیں۔ غریبوں کی زندگی میں ایک نئی صبح لانے والے وزیر اعظم مودی نے آج ریاست کے ساڑھے پانچ لاکھ مستفیدین کو ’گرہ پرویش‘ (گھر میں داخل) کروایا ہے۔ وزیر اعظم مودی آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے 5 لاکھ 21 ہزار مکانات میں مستفیدین کے’گرہ پرویشم پروگرام‘ کو ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے یہاں پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اگلے سال کے بجٹ میں 10 ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے لیے تمام غریبوں کے پاس اپنا پختہ مکان ہونا چاہیے۔ 2024-25 تک کوئی بھی غریب جھونپڑی میں نہیں رہے گا، سب کا پختہ مکان ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہر غریب کو پکےمکان دلائے گی۔ اگلے تین سالوں تک ریاست میں 10-10 لاکھ پکے گھر بنائے جائیں گے۔ گھر کے ساتھ بیت الخلاء، کھانا پکانے کی گیس، بجلی کا کنکشن اور پینے کا پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے 44 ہزار کروڑ روپے کے کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کے ذریعے مدھیہ پردیش کو ایک بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔ یہ اسکیم بندیل کھنڈ خطے کی تصویر اور تقدیر بدل دے گی۔ اس سے 20 لاکھ ایکڑ رقبہ کو سیراب کیا جائے گا اور 41 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی ملے گا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کی منظوری کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور ریاست کے عوام کی جانب سے انھیں اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے دورے کی دعوت دی۔