طوفان، آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کام کریں: نتیش

پٹنہ، مارچ، آفات مینجمنٹ محکمہ اور بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 1 انے مارگ واقع سنکلپ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات کو کم کرنے کے لیے تیار کردہ ایک ایکشن پلان پیش کیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے آفات کے دوران راحت اور بچاو ¿ کے کاموں کے لیے تیار کیے گئے ایکشن پلان، ایس ڈی آر ایف کی رہائش کے انتظامات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے بہار میں سیلاب کی تباہی کے دوران کمیونٹی کچن چلانے کے ماڈل کی ستائش کی۔بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ادے کانت مشرا نے گزشتہ دو سالوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات کے بارے میں ضلع سطح پرماہانہ معلومات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی سے بچاؤکے حوالے سے خطرہ کم کرنے کے منصوبے پر۔کام ہو رہا ہے۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست ہمیشہ تباہی سے متاثر ہوتی ہے، کبھی سیلاب اور کبھی خشک سالی کی صورتحال ہوتی ہے۔ ہم اس بات کا پورا خیال رکھتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی آفت میں کسی کو تکلیف نہ ہو۔ ہم این ڈی آر ایف کی ٹیم کو ریاست میں لائے اور ان کی رہائش اور دیگر سہولیات کے بہتر انتظامات کیے. ایس ڈی آر ایف کی بھی تشکیل دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفات کی صورت میں راحت اور بچاو ¿ کے کاموں کو تیز اور موثر انداز میں چلانے کے لیے مستقل طریقے سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف میں اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کریں. اور انہیں بہتر ٹریننگ دیں۔ گزشتہ 14 برسوں میں متاثرہ علاقوں کے جائزے کی بنیاد پر سائٹ کا انتخاب کرکے ریسپانس فیسیلٹی کم ٹریننگ سینٹرقائم کریں، تاکہ کسی آفت کی صورت میں لوگوں کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے کام کریں۔طوفان سے بچاو ¿ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔ بچے بچیوں کو آسان زبان میں اس بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ انین( اپگریڈ)بہار کے نصاب میں بجلی سے بچاو ¿ سے متعلق معلومات بھی شامل کریں۔میٹنگ میں بہار اسٹیٹ آفات منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین مسٹر ادے کانت مشرا، مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامرسبحانی، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن مسٹر پی این رائے، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ایس سدھارتھ، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبر مسٹر منیش کمار ورما، آفات مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹرانوپم کمار اوروزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ شامل تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفات کی صورت میں راحت اور بچاو ¿ کے کاموں کو تیز اور موثر انداز میں چلانے کے لیے مستقل طریقے سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف میں اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کریں. اور انہیں بہتر ٹریننگ دیں۔ گزشتہ 14 برسوں میں متاثرہ علاقوں کے جائزے کی بنیاد پر سائٹ کا انتخاب کرکے ریسپانس فیسیلٹی کم ٹریننگ سینٹرقائم کریں، تاکہ کسی آفت کی صورت میں لوگوں کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے کام کریں۔طوفان سے بچاو ¿ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔ بچے بچیوں کو آسان زبان میں اس بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ انین( اپگریڈ)بہار کے نصاب میں بجلی سے بچاو ¿ سے متعلق معلومات بھی شامل کریں۔ میٹنگ میں بہار اسٹیٹ آفات منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین مسٹر ادے کانت مشرا، مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامرسبحانی، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن مسٹر پی این رائے، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ایس سدھارتھ، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبر مسٹر منیش کمار ورما، آفات مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹرانوپم کمار اوروزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ شامل تھے۔

Related Articles