پنجاب کو ’خود مختار‘ وزیراعلیٰ چاہیے، کٹھپُتلی نہیں : جاکھڑ
چنڈی گڑھ، مارچ۔پنجاب میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کی بھگونت مان حکومت کی ہفتے کو ہوئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال سمیت سینئر رہنماؤں کی غیر موجودگی کی بابت کانگریس کے رہنما سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ یہ ایک طرح سے اچھا ہی ہے کیونکہ پنجاب کو ’خود مختار‘وزیر اعلیٰ چاہیے کٹھپُتلی نہیں ۔ مسٹر جاکھڑ نے کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کی ایک تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا،’مسٹر بھگونت مان دہلی میں سیاسی آقاؤں کی ناپسندیدگی کی پرواہ کیے بغیر ان کی پرچھائی سے نکل آئے ہیں، جو پارٹی کے سربراہ (اروند کیجریوال) تو چھوڑیے، دو حکومتی نمائندے (ممکنہ: راگھو چڈھا اور منیش سسودیا) کی غیر موجودگی سمجھا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا،’یہ اچھا ہے، کیونکہ پنجاب کو ’خود مختار‘ وزیراعلیٰ چاہیے، ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا نہیں۔مسٹر مان کے 10 رکنی کابینہ نے کل حلف لیا تھا جن میں ڈاکٹر ہرپال سنگھ چیما اور میت ہیئر جیسے رکن اسمبلی شامل ہیں۔