ایلبی مورکل بنگلہ دیش کے پاور ہٹنگ کوچ مقرر
ڈھاکہ، مارچ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے ایلبی مورکل کو بنگلہ دیشی مرد کرکٹ ٹیم کا پاور ہٹنگ بلے بازی کوچ مقرر کیا ہے۔ مورکل دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہیں گزشتہ دو ہفتوں کے اندربی سی بی کی جانب سے مقررکیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایلن ڈونالڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ منگل کو کرک بز کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے، بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے کہا کہ مورکل نے پہلے ہی ٹیم کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ وہ کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ان کی کوچنگ سے ہمارے بلے بازوں کو مدد ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کا کوچنگ سیٹ اپ ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے، جس میں پہلے جیمی سڈنز کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے پاور ہٹنگ بیٹنگ کوچ کا تقرر کیا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم میں پاور ہٹنگ کی کمی ہے اور اس پہلو کو محدود اوورز کے کرکٹ میں ان کی سب سے کمزورکڑی سمجھا جاتا رہا ہے۔