پرکاش امرتراج نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایک یونٹ کی طرح کھیلنے کا مشورہ دیا

نئی دہلی ، فروری۔سابق ٹینس کھلاڑی پرکاش امرتراج نے ہندوستانی ٹینس ٹیم کو ڈنمارک کے خلاف ڈیوس کپ مقابلے میں ایک یونٹ کی طرح کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ 4 اور 5 مارچ کو یہاں جم خانہ کلب میں کھیلا جائے گا۔ پرکاش نے کہا کہ جب کھلاڑی ملک کو آگے رکھتے ہیں تومخصوص چیزیں سامنے آتی ہیں۔ یہاں آپ کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ پرکاش کسی زمانے میں ملک کے سب سے اونچی رینکنگ کے کھلاڑی تھے اور انہیں ٹینس کا شوق وراثت میں ملا تھا۔ وہ ٹینس کے عظیم وجئے امرتراج کے بیٹے ہیں۔ رام کماررامناتھن، پرجنیش گنیشورن، دیوج شرن اورروہن بوپنا اس ورلڈ گروپ 1 کے پلے آف میچ میں ہندوستانی ٹیم کے رکن ہیں۔ ڈنمارک ٹیم میں ہولگررونے سب سے اونچی رینکنگ (88) کھلاڑی ہیں۔ اس میچ کے فاتح کو اس سال کے آخر میں ورلڈ گروپ 1 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پرکاش نے کہا کہ بے شک ڈنمارک کی ٹیم میں کئی اعلیٰ رینکنگ کھلاڑی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم اس مقابلے کے فیورٹ ہیں۔ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے پرکاش کا کیریئر بہت زیادہ آگے نہیں بڑھ پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور سپورٹس پریزنٹر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے۔

Related Articles