تلنگانہ:شرمیلا کی یاتراجاری

حیدرآباد,مارچ۔عوامی مسائل کے سلسلہ میں وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا جاری ہے۔ انہوں نے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل حلقہ کے چٹیال منڈل سے اس یاترا کا آغاز کیا۔قبل ازیں انہوں نے اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیااور متحدہ آندھراپردیش کے عوام کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔شرمیلا کی اس یاترا کے موقع پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرمیلا نے اس یاترا کے دوران مقامی عوام کے ساتھ ساتھ بنکروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔شرمیلا کی اس یاتراپرعوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔اس یاترا کے دوران شرمیلا عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامیوں کو بھی جگہ جگہ اجاگر کررہی ہیں۔یاترا کے علاوہ وہ عوامی جلسوں سے بھی خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت ٹی آرایس کو نشانہ بنارہی ہیں۔

Related Articles