نتیش نے زیر تعمیر سڑک منصوبوں کا معائنہ کیا

پٹنہ، مارچ۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج مختلف زیر تعمیر سڑک پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور افسران کو تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ بدھ کے روز معائنہ کے دوران، مسٹر کمارکو میٹھا پور گولمبر پر افسران کے ذریعہ میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈ سڑک کی تعمیر سے متعلق مختلف پہلوو ¿ں کے بارے میں خاکوں کے ذریعہ جانکاری دی گئی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ میٹھا پور تا مہولی سڑک کے تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ وزیراعلیٰ نے اس کے بعد گربیگہیہ گولمبر سے سیپارہ ہوتے ہوئے مہولی پہنچنے کے بعد قومی شاہراہ (این ایچ) -83 (پٹنہ-گیا-ڈوبھی سڑک) کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیا ایک تاریخی مقام ہے۔ گیا اور پن پن میں لوگوں کی بڑی تعداد پنڈ دان کرنے آتی ہے۔ پٹنہ-گیا-ڈوبھی سڑک کی تعمیر سے پٹنہ سے گیا تک آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور وہاں کے مسائل کے بارے میںجانکاری لی اور عہدیداروں کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے دانا پور-بہٹا ایلیویٹیڈ روڈ کے تعمیراتی کام کے مختلف پہلوو ¿ں کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔معائنہ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ وہ مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور سڑکوں کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج بھی انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے کام میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ہے۔ راجستھان سے شراب بندی کا مطالعہ کرنے آئی ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر اعلیٰ نے کہا، "ٹیم راجستھان سے آئی ہے، میں نے کل ان سے ملاقات کی، وہ بہار کے ارد گرد جا کر مکمل شراب بندی کے کامیاب نفاذ کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔” ماضی میں بھی کئی ریاستوں کی ٹیموں نے بہار کی شراب بندی کا مطالعہ کیا ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ دانا پور-بیہٹا ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ریلوے کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر سے لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہوگی۔

Related Articles