ایئر انڈیا کی فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے کے ملزم شنکر کی درخواست ضمانت پر 30 جنوری کو سماعت

نئی دہلی، جنوری ۔ دہلی کی ایک عدالت نے نیویارک سے دہلی آرہی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک بزرگ خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار شنکر مشرا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت کی کاپی نہ ملنے اور تفتیشی افسر کے جواب سمیت پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔مشرا نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی طرف سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سیشن کورٹ کا رخ کیا ہے، جس کی سماعت جمعہ کو ہونی تھی۔مشرا کے وکیل نے پہلے عدالت میں دلیل دی تھی کہ خاتون کو پروسٹیٹ سے متعلق کوئی بیماری ہے جس کی وجہ سے اس نے خود پیشاب کردیا اور اس معاملے میں ان کے مؤکل کو جھوٹا پھنسایا ۔الزام ہے کہ مشرا نے گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کے بزنس کلاس میں نشے کی حالت میں ایک 70 سالہ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسٹیشن پر پولیس نے مشرا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی اور مشرا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ مشرا کیس کی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

Related Articles