وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کی کارروائی کو مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی
خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لئے تشکیل الگ الگ یونٹیں اب اسی ادارے میں ضم ہوں گی:اونیش کمار اوستھی
لکھنؤ:اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوے بتایا کہ اترپردیش کووڈ 19کی یومیہ ٹیسٹنگ اور کل ٹیسٹنگ تعداد میں ملک میں پہلے مقام پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ19 کی جانچ میں اضافہ کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں یومیہ 75 سے 80 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ اور 40 سے 45 ہزار آر ٹی پی سی آر طریقوں سے ٹیسٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے متعلق پورٹل کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ اسے روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ریاستی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیربرتی جائیں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے انفکشن چین توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاطی تدابیربرتنا ضروری ہیں۔ کورونا انفکشن کے پیش نظر گھر میں ہی مذہبی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے۔ عوامی مقامات پر کسی مذہبی یا ثقافتی پروگرام کا انعقاد نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بریلی ، گورکھپور ، پریاگ راج اور بستی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کووڈ19 کے معاملے کو قابو کرنے اور لکھنؤ ، کانپور نگر اضلاع میں طبی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ایمبولینس سروس کو مزید موثر بنایا جائے۔ سبھی اضلاع میں کووڈ19 متاثرہ افراد کے لئے اے ایل ایس اور ‘108’ ایمبولینس سروس کی 50 فیصد گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ ریاست کے سبھی اضلاع میں کووڈ19انفکشن سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالجے کے لئے ضرورت کے مطابق آئی سی یو بیڈوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔وزیر اعلیٰ نے سبھی گرام پنچایتوں میں دیہی سکریٹریٹ کے قیام کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے سکریٹریٹ کے قریب کمیونٹی ٹوائلٹ تعمیر کیے جائیں۔ کمیونٹی ٹوائلٹ کی تعمیر کو مکمل معیار اوروقت پر پورا کیا جائے۔ آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے لئے ایکشن پلان تیار کرکے ہر گرام پنچایت میں آنگن واڑی مراکز تعمیر کیے جائیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تعمیراتی کام کورفتار دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں زیر تعمیر ڈیریوں کی پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کمیٹیوں کے قیام کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ دودھ فروخت کرنے والوں سے دودھ خریدنے کے بندوبست کو وسعت دے کر اسے مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پالنے والوں سے دودھ کی موثر خریداری یقینی بنانے سے انہیں مناسب قیمتیں ملے گی۔ جس سے وہ مزید پیداوارکے لئے راغب ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ریاست میں کووڈ 19 کے پروٹوکال کے بعد صنعتی یونٹیں پوری صلاحیت سے کام کریں گی ۔ اس کام میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھاد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سبھی ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھاد کاشتکاروں کو آسانی سے دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر آب پاشی کے منصوبوں اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے ‘ہر گھر جل’ اسکیم کے کاموں کورفتار دیا جائے۔
مسٹر اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں خواتین و اطفال سے متعلق جرائم کی روک تھام اور مضبوطی ’’خواتین اور اطفال تحفظ تنظیم‘‘ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پر کنٹرول کے لئے تشکیل الگ الگ یونٹیں خواتین امدادی سیل سی بی سی آئی ڈی ،خواتین تھانہ ،وومین پاور لائن1090، خواتین اعزازی سیل، یوپی 112، اینٹی ہیومین ٹرفیکنگ یونٹ وغیرہ اب اسی تنظیم میں ضم ہوں گے۔اس کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس خواتین اور اطفال ترقی تحفظ کے عہدے اور دفتر کی تشکیل کی جا رہی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ 188کے تحت 189986لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میںاب تک 12745361 گاڑیوں کی چیکنگ میں 67997 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 647423899 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 350922 گاڑیوں کے پرمٹ جاری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کالا با زی اور جمع خوری کرنے والے 1073لوگوں کے خلا ف 794ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔فیک نیوز کے تحت اب تک 2276 معاملے کا نو ٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی۔ریاست کے 13386ہاٹ اسپاٹ کے 1174تھانوں کے تحت1338900مکانوں کے 7955546لوگوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا پازیٹیو لوگوں کی تعداد36659 ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت مو ہن پر ساد نے بتایا کہ ریاست میں ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔ ریاست میں کل ایک دن میں93774سمپل کی جا نچ کی گئی ۔اس طرح کووڈ 19کی جانچ میں39لاکھ کا ٹارگیٹ پارکر تے ہوئے ریاست میں اب تک3966448 سمپل کی جا نچ کی گئی ہے ۔ ریاست میں گزشتہ؎24گھنٹے میں کورونا کے4336نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے تبایا کہ ریاست میں50242کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں ۔جس میں25008مریض ہوم آئی سو لیشن ،1719لوگ پرائیوٹ اسپتال میں اور 283مریض سیمی پیڈ فیصلیٹی میں اور اس کے علاوہ باقی کورونا سے متاثر ایل 1ایل 2اور ایل 3کے کورونا اسپتالوں میں ہیں۔ریاست میںاب تک 109607مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پول ٹیسٹ کے تحت کل 2394پول کی جانچ کی گئی جس میں 2239پول 5-5سمپل کے اور 155پول 10-10سمپل کی جانچ کی گئی ۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں سر ویلا نس کی کا رروائی کے تحت257153سر ویلا نس ٹیم کے ذریعہ17865534گھروں کے 89831477لو گوں کا سروے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست میں62443کووڈہیلپ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ان کووڈ ہیلپ ڈیسک کے توسط سے 658067سے زیادہ علامت والے افرادکی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتو ایپ سے ایلرٹ جنرٹ آنے پر کنٹرول روم کے ذریعہ مسلسل فون کر اب تک 917330لوگوں سے ان کے صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ای سنجیونی پورٹل کا مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے ۔کل 1720لوگوں نے ای سنجیونی پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے صلاح لی ۔