آئین اور جمہورت کو بچانے کے لئے بی جے پی کو ہٹانا ہوگا:اکھلیش

بستی:فروری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اترپردیش کے اقتدار سے بی جے پی کو ہٹانا ہوگا۔ یہ عام الیکشن نہیں ہے بلکہ اس الیکشن سے ریاست کی قسمت کا فیصلہ ہوگا اور ملک کو نیا سمت ملے گا۔مسٹر یادو نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے لئے امڈ رہے عوامی سیلاب کو دیکھ کر کچھ لوگوں کے حواس باختہ ہیں۔ جو گرمی نکالنے کی بات کرتے تھے دس مارچ کو عوام ان کا بھاپ نکال دیں گے۔ بی جے پی حکومت سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ سال 2022 اسمبلی انتخابات عام انتخابات نہیں ہیں بلکہ اترپردیش کی قسمت اور ملک کو نیا سمت دینے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں کے الیکشن کے پہلے مرحلے سے ہی اپنی ہار قبول کر کے اپنی گاڑی سے جھنڈے اتار لئے اور گھر پر بیٹھ گئے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا’بابا جی کے چہرے پر 12بج گئے ہیں۔ جب بابا جی اسمارٹ فون نہیں چلانا جانتے تھے تو لوگوں میں تقسیم کردیا۔ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔عوام مغرب کی جانب دیکھ رہے ہیں اور بابا جی مشرق کی جانب دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ایس پی حکومت بننے کے بعد نوجوانوں کے لئے تقرریاں نکالی جائیں گی۔ شکچھا متروں کو اعزاز دیا جائے گا اور بی ایڈ اور ٹی ای ٹی والوں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔بی جے پی حکومت نے تین سال سے کوئی تقرری نہیں نکالی ہے ا س لئے نوجوان بے روزگار ہوگیا۔اگر نوجوانوں کے لئے سوچا ہوتا تو آج نوجوانوں کو نوکری مل گئی ہوتی سبھی کے ترقی کے لئے صرف سماج وادی پارٹی ہی سوچ سکتی ہے۔انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کے لئے عوام کو لوٹ پوٹ کرارہے ہیں۔ انٹر کے بعد 12ویں میں داخلہ لینے پر لیپ ٹاپ دیں گے۔ غنیمت ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انٹر کے بعد 10ویں میں پڑھائی کرنے پر لیپ ٹاپ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ مہنگائی سے پریشان ہے جھوٹا وعدہ کر کے اقتدار میں آگئے کسانوں کی آمدنی دونگی نہ کر پائے یہ کسانوں کی بھلائی کیا کریں گے۔یادو نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہے لیکن ہم لوگ کہتے ہیں کہ سب سے بڑی جھوٹی پارٹی ہے۔ غریبوں کو جھوٹا خواد دکھا رہے تھے کہ ہوائی چپل پہننے والا غریب شخص جہاں میں بیٹھے گا لیکن اس سے پہلے یہ جہاز کو فروخت کردئیے، ائیر پورٹ، بندرگاہ پانی کے جہاز اور ریلوے کی قیمتی زمینوں کو فروخت کردیا ۔نہ رہے گی بانس نہ بجے گا بانسری۔نہ کچھ رہے گا نہ نوکری ملے گی۔

 

Related Articles