اسٹاک مارکیٹ میں واپس آئی تیزی
ممبئی، فروری۔روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی سطح پر بنے دباو کے درمیان دنیا کے اہم شیئربازاروں میں رہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کل کی زبردست گراوٹ کے درمیان سرمایہ کاروں کی خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اوراس دوران ملک کے دونوں بڑے انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کا اضافہ ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1328.61 پوائنٹس بڑھ کر 55858.52 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 410.45 پوائنٹس بڑھ کر 16658.40 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 4.07 فیصد بڑھ کر 23162.50 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 4.17 فیصد بڑھ کر 26450.38 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سبزنشان میں رہے جس میں دھات میں سب سے زیادہ 5.91 فیصد اور انرجی میں سب سے کم 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2638 کمپنیاں سبز اور 732 سرخ نشان میں رہیں جبکہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.59 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ، باقی تمام بڑے انڈیکس اضافہ میں رہے، جس میں برٹین کا ایف ٹی ایس ای 1.75 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.03 فیصد، جاپان کا نکیئی 1.95 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.63 فیصد شامل ہے۔