حکومت کورونا کے نئے ویریئنٹ کے لئے تیار:سسودیا

نئی دہلی، نومبر۔ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاکہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے مدنظر حکومت مکمل طورپر تیاری کررہی ہے اور اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔مسٹر سسودیا نے کہاکہ کورونا وائرس کے نے ویریئنٹ کے معاملے میں ماہرین سے بات کی گئی ہے۔ یہ بالکل نیا ویریئنٹ ہے اس کے پھیلاوپر بھی ابھی پوری دنیا میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔ اس کا اثر کیا ہے اس پر بھی غیریقینی کی حالت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہند کے ماہرین نے ڈی ڈی ایم اے کو آگاہ کیا ہے اور انہوں نے کہاکہ وہ بھی نظر رکھ رہے ہیں اور سرکار کو بھی نظر رکھنی ہے لیکن تیاری میں کسی طرح کی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے لئے تمام طرح کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Related Articles