چار مراحل میں ایس پی۔ بی ایس پی۔ کانگریس کا صفایا:امت شاہ

بستی:فروری۔ وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے دعوی کیا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے چار مراحل میں سماجو ادی پارٹی(ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کا صفایا ہوگیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)مکمل اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے۔ضلع کے ہریا اسمبلی حلقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا’بوا(مایاوتی)اور ببوا(اکھلیش یادو) کی سابقہ حکومتوں نے ریاست کی 22کروڑکی عوام کے مفاد پر چوٹ پہنچانے کے ساتھ ہی یہاں کی معیشت کو سب سے نچلی پائیدان پر لاکھ کھڑا کردیا تھا۔ سال 2017 میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد ایساانتظام کیا کہ آج اترپردیش کی معیشت دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے اب تک کے چار مراحل میں ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کا مکمل طور سے صفایا ہوگیا ہے اور بی جے پی واضح اکثریت کی جانب بڑھتی دکھائی دےرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ’ایس پی کی جب اترپردیش میں حکومت تھی تو غنڈے۔ مافیاوں کا فروغ ہورہا تھا لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد سے مافیاوں کو جیل میں جانا پڑا اور اترپردیش نے ترقی کے راستے میں الگ شناخت قائم کیاہے۔سال 2017 سے پہے یہاں کے لوگوں میں خوف تھا لیکن حکومت بننے کے بعد سے غنڈوں، مافیاؤں کا جس طریقے سے صفایا ہوا ہے آج تک کسی بھی پارتی نے یہ کام نہیں کیا تھا کیونکہ ایس پی۔ بی ایس پی، کانگریس ان لوگوں کو بڑھاوا دیتی ہے لیکن اب اترپردیش میں غنڈے، مافیا نہیں چاروں جانب بجرنگ بلی نظرآرہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب لگاتار بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو سوچ ہے کہ ترقیاتی کاموں کو بڑھاوادیا جائے اور بے روزگار دو کردی جائے۔ چار مراحل کے انتخاب میں بی جے پی سب سے زیادہ سیٹ جیت کر آرہی ہے۔ اس سے ایس پی۔ بی ایس پی، کانگریس گھبرا کر پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ ووٹنگ ہونے سے پہلے ہی ایس پی۔ بی ای سپی ، کانگریس اپنی شکست قبول کرلی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چار مراحل کے انتخابات میں جس طریقے سے ووٹروں کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے حق میں ووٹنگ کر کے مضبوط بنیاد رکھی ہے اس مضبوط بنیاد پر پوروانچل کے لوگ ایک اچھی عمار بنانے کا کام کریں گے۔منڈیروار کی بند چینی مل کو بی جے پی حکومت نے دوبارہ چالو کر کے کسانوں کے لئےتاریخی کام کیا ہے۔

Related Articles